اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک کے متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جناح پارک ایف نائن کے باہر اجتجاج جاری ہے جبکہ لبرٹی چوک لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ایف نائن پارک کے سامنے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگئی جبکہ پشاور میں عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کے ہشتنگری چوک میں احجاجی کارکنان کی جانب سے ٹائر جلا کر ٹریفک کو آمد ورفت کےلیے بند کردیا گیا۔
حمزہ شہباز شریف نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھالیا