جرمنی میں کورونا کی پابندیوں کے خلاف احتجاج، متعدد پولیس اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی میں کورونا کی پابندیوں کے خلاف احتجاج، متعدد پولیس اہلکار زخمی
جرمنی میں کورونا کی پابندیوں کے خلاف احتجاج، متعدد پولیس اہلکار زخمی

برلن: جرمن شہر منہائم میں مشتعل عوام کی جانب سے مظاہروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی اور جب سکیورٹی فورسز نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ پرتشدد ہو گئے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے، جبکہ بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جرمن شہر منہائم میں لاک ڈاؤ ن مخالفین نے ایک ریلی نکالی۔ اگرچہ باڈن وٹمبرگ کی صوبائی حکومت کی طرف سے ایسے اجتماعات پر پابندی عائد ہے لیکن مظاہرین نے اسے نظر انداز کر دیا۔

جب سکیورٹی فورسز نے اس مظاہرے کو منشتر کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے مزاحمت دکھائی اور یوں صورتحال پرتشدد ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کی طرف سے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں تیرہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا۔

محکمہ پولیس کے ایک بیان کے مطابق لاک ڈاؤن کے مخالف اور پرتشدد کارروائیاں کرنے والے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دل کے اسپتال کے ملازمین سراپا احتجاج، مریض رُل گئے

بعد ازاں مظاہرین خود ہی گھروں کو لوٹ گئے۔ قبل ازیں پولیس نے ٹوئٹر پر اپیل کی تھی کہ وہ پر امن طریقے سے گھروں کو لوٹ جائیں۔

Related Posts