معصوم بچی برامش بلوچ کے واقعے پر انصاف کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معصوم بچی برامش بلوچ کے واقعے پر انصاف کا مطالبہ زور پکڑ گیا
معصوم بچی برامش بلوچ کے واقعے پر انصاف کا مطالبہ زور پکڑ گیا

کوئٹہ:معصوم بچی برامش بلوچ کے واقعے کے بعد انصاف کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے، سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں کی جانب سے تربت کے علاقے ڈنوک میں ان کی رہائش گاہ پر اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی برامش بلوچ کے زخمی ہونے پر اسے انصاف دلانے کے لئے احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھاتے رہے اور مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 26 مئی کو اس وقت پیش آیا تھا جب تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کرنے کی نیت سے ڈنوک میں ایک مکان میں گھس آئے تھے۔ کم سن بچی کی والدہ ملک ناز کو مزاحمت کرنے پر گولی ماردی گئی تھی جبکہ چھوٹی بچی برامش بلوچ بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔

مذکورہ واقعے کے بعد علاقہ مکین ڈاکوؤں میں سے ایک کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیاتھا۔ دو دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا لیکن ہفتہ گزرنے کے بعد بھی یہ پتہ نہ چل سکا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے تھا۔

اس واقعے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ پچھلے تین دنوں سے گوادر، تربت اور بلدیہ میں بچی کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts