کراچی میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شہری ناراض، سی بی سی آفس کے باہر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہولیات کی عدم فراہمی پر شہری ناراض، سی بی سی آفس کے باہر احتجاج
سہولیات کی عدم فراہمی پر شہری ناراض، سی بی سی آفس کے باہر احتجاج

کراچی میں شہری سہولیات کی عدم دستیابی پر شہری ناراض ہو گئے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) آفس کے باہر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور برساتی نالوں کے نظام کی تباہی کے بعد شہری کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) آفس کے باہر احتجاج کیلئے جمع  ہوئے اور سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید مظاہرہ کیا۔

شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن، بلاک 8 اور ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شاہین کمپلیکس کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کو احتجاج کیلئے بلاک کردیا ہے۔ مظاہرین نے ایم ایم ینوز کو بتایا کہ ڈیفنس کے عوام سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔

مظاہرین کے مطابق کراچی سے ملک کا 70 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جس کے باوجود عوام ضروریاتِ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ دوسری جانب سی بی سی حکام نے  احتجاج کے دوران پانی کا چھڑکاؤ کرکے مظاہر9ین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔

احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے مسلسل 3 روز تک بجلی معطل رکھی جس پر ادارے کی طرف سے ہمارے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔ ایک شہری کے مطابق اگر ہم اپنے گھر میں ایک اینٹ کا بھی اضافہ کرتے ہیں تو سی بی سی فوری طور پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے آدھمکتا ہے۔

عوام الناس کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) حکام بے جا جرمانے تو ضرور عائد کرتے ہیں لیکن گزشتہ 59 گھنٹوں سے ہمارے علاقے میں بجلی نہیں جس پر بورڈ حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس کے خلاف مظاہرہ ہمارا بنیادی حق ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی دفتر کے سامنے طلباء کا احتجاج

Related Posts