افغانستان میں اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ
افغانستان میں اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

کابل: طالبان کی جانب سے افغان صوبے پکتیا میں 5 سیکنڈری اسکولوں کی بندش پر طالبات کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور نعرے بازی بھی کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے قیام کے ایک سال بعد شدید عالمی دباؤ پر مارچ میں سیکنڈری اسکول کھول دیئے تھے تاہم دوسرے ہی روز تاحکم ثانی اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔

صوبے پکتیکا کے گردیز شہر میں چند روز قبل مقامی قبائلی عمائدین اور پرنسپل کے ساتھ ہونے والے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں 5 سیکنڈری اسکولوں کو کھولا گیا تھا تاہم طالبان کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ بند کرادیاگیا۔

اسکولوں کی بندش کے خلاف افغان صوبے پکتیا میں درجنوں لڑکیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اُنہوں نے شرعی حجاب، خواتین اساتذہ اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کی تمام شرائط مکمل کیں اس لیے اسکول کی بندش درست نہیں۔

مزید پڑھیں:کابل میں تربیتی مشق کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی آمد کے بعد سے سیکنڈری اسکولوں کی 30 لاکھ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے تاہم پرائمری اسکول اور جامعات کو تعلیم کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

Related Posts