کراچی : کیماڑی میں دوسرے روز بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کاشدید احتجاج ،ٹریفک کی روانی متاثر ، مائی کلاچی سمیت ٹاور اور کیماڑی بوٹ بیسن تک ٹریفک جام رہا ۔
بڑی تعداد میں شہری مرکزی شاہراہ پر نکل آئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کئی گھنٹے متاثر ہوئی اور بندر گاہ سمیت تیل کمپنیوںاور فشری جانے والے ٹرالرز کی لمبی لائن لگ گئی۔
ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچوں نے کئی کلو میٹر پیدل سفر کیا ،مائی کلاچی سمیت ٹاور اور کیماڑی بوٹ بیسن تک ٹریفک جام رہا ۔
واضح رہے کہ کیماڑی میں دن اور رات گئے تک دس دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے جبکہ گیس نا ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا نہیں بنایا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:حکومت کا ڈر نہ عدلیہ کا خوف، کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھادی