کمزور طبقات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Protection of vulnerable segments topmost priority: Shibli Faraz

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا کی وباء سے متاثر ہونیوالے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی سہولت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پی آئی اے کے طیارہ حادثہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح یہ تھی کہ وہ نشاندہی کے بعد متاثرہ افراد کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کریں۔ انہوں نے اس خوفناک واقعے پر غم کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک انفارمیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد تمام حقائق منظر عام پر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور متاثرہ افراد کے ورثاء کو صحیح معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے،شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ غریب لوگوں کی سہولت کے لئے لاک ڈاؤن کو آسان کریں لیکن اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts