اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، چوہدری محمد یٰسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، چوہدری محمد یٰسین
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کا کہنا ہے کہ مسیحی ورکرز کو گالم گلوج اور جھوٹے توہین رسالتؐ مقدمات بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور ہمارے نبی حضرت محمد ؐ کی تعلیمات بھی یہی ہیں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تما م انبیاء کی تعلیمات امن،بھائی چارے کا درس دیتی ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

موجودہ حالات میں ملک کے اندر امن اور یکجہتی کی ضرورت ہے،کچھ قوتیں اس ملک کو مذہب کے نام پر توہین رسالت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں جسکی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہماری جانیں بھی نبی اکرمؐ پر قربان ہیں۔

ایسے لوگ جو توہین رسالتؐ کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اورتمام پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تاکہ ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام مسیحی برادری سے سی ڈی اے مزدور یونین اظہاریکجہتی کرتی ہے اور انتظامیہ اور ذمہ داران سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کے لوگوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔

Related Posts