ریپ کیخلاف قانون بنالیا، مسودہ جلد مکمل کرلیا جائے گا، سینیٹر شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Shibli Faraz talks to media

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ریپ کیسز کے مجرمان کے خلاف قانون بنالیا ہے ،امید ہے ریپ کے ملزمان کے خلاف قانون کا مسودہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں شر پسندی کررہی ہے ،پی ڈی ایم کے سربراہان میں جمہوری سوچ نہیں ،اگر کسی کو انتخابات کے نتائج پر اعتراض ہے تو ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

حکومت نے نوازشریف ، اسحاق ڈار ، حسن اور حسین کوپاکستان آنے سے نہیں روکا،موجودہ حالات میں جلسے جلوس کرنا ایک جرم ہوگا ،انڈیا ایک انتہاء پسند ملک کے طور پر ابھر رہا ہے،بھارت میں مسلم مخالف قوانین اس بات کی گواہی دیتے ہیں ان میں کوئی انسانیت نہیں۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ کے اجلاس میں ریپ کے واقعات سے متعلق غور کیا گیا،وزیراعظم نے سندھ میں ریپ کی واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے ،وزیراعظم نے قوانین کو سخت بنانے کی ہدایت کی تھی۔

شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ نے ریپ اور گینگ ریپ کے ملزمان کو سزائوں کے حوالے سے جامع قانون کی منظوری دیدی ہے۔

سزاؤں کو کافی سخت بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں شر پسندی کر رہی ہے ،املاک کو آگے لگانے اور گاڑیوں کو جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر گلگت بلتستان کے عوام کے شکرگزار ہوں،ان واقعات پر مقدمات بنائے گئے ہیں اور بنائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے سربراہان میں جمہوری سوچ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو انتخابات کے نتائج پر اعتراض ہے تو ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم اور وزراء نے تعزیتی پیغامات بھیجے۔حکومت نے نوازشریف ، اسحاق ڈار ، حسن اور حسین کوپاکستان آنے سے نہیں روکا،وہ آئیں اور تدفین میں شریک ہوں ہماری جانب سے کوئی قدغن نہیں ہوگی۔

شبلی فراز نے ملک میں کورونا وائرس سے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق کہا کہ جب ہم نے کورونا سے متعلق خبردار کیا تو اپوزیشن نے ایسے سیاسی حربہ قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر کافی خطرناک ہے،کورونا کی موجودہ لہر میں سنجیدہ ہونا پڑیگا، موجودہ حالات میں جلسے جلوس کرنا ایک جرم ہوگا ،معاشی سرگرمیوں سے تعلق نہ رکھنے والی سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے اینٹی ریپ اورتعزیرات پاکستان ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کورونا سے مقابلہ کی تیاری کی ہے،وزیراعظم کورونا کے حوالے سے میڈیا ریفنگ دیں گے،۔ انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا میں ایک فاشسٹ ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

بھارت کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نعیم بخاری کو پی ٹی وی بورڈ کا ممبر اور چیئرمین بنایا گیا ہے،پی ٹی وی اور ریڈیو کی صورتحال پر الگ الگ پریس کانفرنس کروں گا ،ان اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts