وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام: پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام: پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم
وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام: پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انفورسمنٹ آف ویمن  پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق حاصل کر لی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق حاصل کر لی گئی ہے۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے قانون سازی  نئے پاکستان کے نئے دور کا آغاز ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔وزیراعظم عمران خان لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس2019کا چھ دسمبرکو باقاعدہ نفاذ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے۔دہائیوں سے زیرسماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے جبکہ ملک اورملک سے باہردنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اس سے استفادہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے کوئی بدعنوانی نہیں کی تو وطن واپس آئیں اور جواب دیں، ہم ان کے منتظر ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معصوم عوام جن لوگوں کو اپنا رہبر سمجھ لیتے ہیں، وہ رہزن ثابت ہوتے ہیں، عوام کہاں جائیں؟

مزید پڑھیں: شریف خاندان نے بدعنوانی نہیں کی تو جواب دیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts