قومی اداروں کیخلاف منفی مہم میں ملوث ٹرولرز کی شامت آگئی، 19 اگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس میں ایف آئی اے نے 60 کنگ ٹرولرز کیخلاف تحقیقات شروع کردیں، 25 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 19 کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے 60 کنگ ٹرولرز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، 25 پچیس ٹرولرز کیخلاف کیس درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ٹرولنگ میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کرلیا، گوجرانوالہ میں 17 انکوائریز، 9 مقدمات درج ہوئے، زیادہ تر گرفتاریاں گوجرانوالہ سرکل میں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت سے علیحدگی، واضح پیغام دیدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 کیسز فیصل آباد سرکل میں درج کئے گئے، 2 ٹرولز کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، اسلام آباد میں 8 انکوائریز رجسٹرڈ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 ٹرولرز کے خلاف کیس درج کئے گئے، وزارت داخلہ نے قومی اداروں کیخلاف ہتک آمیز مہم پر ٹرولرز کے خلاف کارروائی کی خصوصی اجازت دی تھی۔

Related Posts