صنعتوں کے فروغ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، محمد ندیم قریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنعتوں کے فروغ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، محمد ندیم قریشی
صنعتوں کے فروغ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، محمد ندیم قریشی

لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز سیکٹر کو سہولیات فراہم کر کے صنعتوں کوفروغ دیا جا سکتا ہے،صنعتوں کے فروغ سے ہی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔مقامی صنعتوں کو سہولیات فراہم کی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہاشم رضا اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ماہر ماحولیات ڈاکٹر شہباز علی خان کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔

محمد ندیم قریشی نے مزید کہاکہ ایس ایم ایز سیکٹر تیزی سے گروتھ کر رہا ہے،بڑی انڈسٹری کے فروغ میں بھی ایس ایم ایز کا اہم کردار ہے۔شرح سود کو کم ہونا چاہیے۔

کاروبار کرنے کی لاگت میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے،کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایم ایز کے فروغ کے بغیر صنعتی ترقی ممکن نہیں،ایس ایم ایز کو فروغ دے کر امپورٹ سبسٹیٹوشن پالیسی پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے پاس تکنیکی صلاحیتیں کم ہوتی ہیں،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور اسکل ڈویلپمنٹ بھی وقت کی ضرورت ہے اس کے لئے سمیڈا کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔

محمد ندیم قریشی نے کہاکہ ایس ایم ایز کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے تاکہ ان کو ایک ہی جگہ پر تمام تر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ سمیڈاکے سی ای اوہاشم رضا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ سمیڈاایس ایم ایز کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ پر کام کر رہا ہے۔

پوری دنیا میں ایس ایم ایز کے ذریعے ہی انڈسٹریلائزیشن ہوئی ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کے لئے سمیڈا نے نئی اسکیمیں شروع کی ہیں جس میں نئے بزنس کے ساتھ ساتھ موجودہ کاروبار کرنے والے بھی نئے پراجیکٹ کے ساتھ حصہ لے سکتاہیں۔

مزید پڑھیں:فیول ایڈجسٹمنٹ ختم، اگلے ماہ ریلیف ملے گا، حکومت کا بڑا اعلان

انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایم ایز کے لئے آسان قرضہ اسکیمیں جاری رہے گی۔بزنس کمیونٹی کی تمام تجاویز کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا اور اس کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Related Posts