کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے اور سرمایہ کاری کرے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے اور سرمایہ کاری کرے، وزیراعظم
کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے اور سرمایہ کاری کرے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کوآرڈینیشن کمیٹی ہاؤسنگ،کنسٹرکشن اینڈڈیولپمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے اور سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم کی صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں تعمیراتی شعبے میں حکومتی مراعات اور سرگرمیوں کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں آباد کے نمائندوں نے حکومتی مراعات اور آسانیاں فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔آبادنمائندگان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ نجی بینکوں کی جانب سے بلڈرزاینڈڈویلپرزکی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، کریڈٹ بلا شبہ موجودہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کو جاتا ہے، این اوسی،اجازت ناموں کوآسان بنانے سے تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

آباد کی جانب سے تعمیراتی شعبے کی ترقی کی کی یقین دہانی پر وزیراعظم نے اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا تعمیراتی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کیونکہ اس کی معیشت پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی عمل کو تیز کرنے سے خصوصاً نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں گی، غریب کو اپنی چھت کے خواب کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی، تعمیرات کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے، کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تمام چیف سیکریٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ سہولتوں کی فراہم رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

Related Posts