ملک میں جمہوریت کا فروغ صحافیوں کے بغیرممکن نہیں ہے،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، ناصر حسین شاہ
ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، ناصر حسین شاہ

کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ صحافی برادری کی فکری و قلمی آزادی زندہ قوموں کا شعار ہے،ملک میں جمہوریت کا فروغ صحافیوں کے بغیرممکن نہیں ہے،پیپلز پارٹی صحافی برادری کے شانہ بشانہ شخصی و صنفی امتیاز کے خلاف ہے۔

وزیراطلاعات نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی قلم کار برادری ہر آمر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلز پارٹی صحافیوں کی قربانی کی قدر کرتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ ویثرن ہے کہ حکومت سندھ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے، نہ صرف یہ بلکہ پی پی پی کے ہر حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے اور موجودہ دور میں بھی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود سندھ حکومت کی ترجیح رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک میں حقیقی معنوں میں صحافیوں کے حقوق دینے کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور یہ کہ حکومت ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

Related Posts