پاکستان کے نامور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کوپسماندہ آبادی میں بچوں اور زچگی سے متعلق صحت کے مسائل حوالے سے تحقیق پر کینیڈا گیئرڈنر انٹرنیشنل ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے۔
آغا خان یونیورسٹی میں سینٹر آف ایکسی لینس ان وومن اینڈ چائلڈ ہیلتھ اور انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ2022 کے کینیڈا گیئرڈنر انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ افراد میں شامل تھے جنہیں دنیا بھر میں بائیو میڈیکل سائنس کے لیے اہم دریافتوں یا شراکت پر ایوارڈز دیئے گئے۔
2022 کینیڈا گیئرڈنر ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے گیئرڈنر فاؤنڈیشن نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کا کیریئر بچوں اور ماں کی صحت اور غذائیت کی بہتری پر مرکوز تھا۔ڈاکٹر بھٹہ کی تحقیق کے اثرات پر بحث کرتے ہوئے فاؤنڈیشن نے کہا کہ ان کا کام متعدد بین الاقوامی رہنما خطوط کی بنیاد رہا ہے۔
مزید پڑھیں:یوم پاکستان کے موقع پر کن کن لوگوں کو سول اعزازسے نوازا گیا؟