بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10 ماہ کے دوران 12.84 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک بھر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصدکانمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصد جبکہ اپریل کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر68.07فیصدکااضافہ ہوا۔

مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر17.52 فیصد اوراپریل میں ماہانہ بنیادوں پر85.76 فیصدکا حوصلہ افزا اضافہ ہوا،جن پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔

ان میں فرنس آئل، لبریکیٹنگ آئل، جیوٹ بیچنگ آئل، ایل پی جی، پیٹرول، ہائی سپیڈڈیزل اورکیروسین آئل شامل ہے، جن پیٹرولیم مصنوعات کی منفی بڑھوتری ہوئی ہے۔

ان میں جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل اورسالوینٹ نپھاتا شامل ہے۔چینی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر16.45 فیصداضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پراپریل میں 16.74 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح کاٹن یارن اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 10.03 اور10.04 فیصدکااضافہ ہوا،نائیٹریٹ اورفاسفیٹ کھادوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 4.59 اور22.16 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ٹریکٹر،ٹرک، جیپوں، لائیٹ کمرشل گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بالترتیب 65.26 فیصد، 2.56فیصد، 4.33 فیصد، 41.61 فیصد، 45.93 فیصد اور33.39 فیصدکااضافہ ہوا۔

کوکنگ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.21فیصد اضافہ جبکہ بپاسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.79 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،گندم کی پسائی میں اضافہ کی شرح 50.87 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

Related Posts