پریانتھا کمارا کیس، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانتھا کمارا کیس، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی
پریانتھا کمارا کیس، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی

گوجرانوالہ: سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں کسی بھی قسم کی ایڈیٹنگ کے ثبوت نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے آغاز میں مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیے گئے پریانتھا کمارا کے کیس میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پریانتھا کمارا کے قتل کی حمایت پر ٹی ایل پی کارکن کو ایک سال قید،10ہزار جرمانہ

فارنزک رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز کی تدوین نہیں کی گئی ہے تاہم موبائل فونز سے بنائی گئی ویڈیوز کی فارنزک رپورٹ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ ویڈیوز عدالت میں شواہد کے طور پر استعمال کی جاسکیں گی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت آج کرے گی۔ 79 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ پورا ہوچکا ہے جنہیں تفتیشی حکام آج عدالت میں پیش کریں گے۔ سری لنکن فیکٹری منیجر کو تشدد کرکے نہ صرف قتل کیا گیا، بلکہ لاش تک جلا دی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل اور لاش جلانے کے سنگین کیس میں واقعہ کی حمایت پرٹی ایل پی کارکن کو ایک سال قیداور 10 ہزار جرمانے کی سزاسنادی۔

ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کی ۔ عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا جس پر عدالت نے اسے مجرم قرار دے دیا۔

Related Posts