دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے غزہ کے مظالم کو دیکھ رہے ہیں،پرینکا گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے غزہ کے مظالم کو دیکھ رہے ہیں،پرینکا گاندھی
دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے غزہ کے مظالم کو دیکھ رہے ہیں،پرینکا گاندھی

بھارتی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اپنے ہم وطنوں کو نئے ساپ کی مبارکباد کا پیغام دیا، لیکن ان کے اس پیغام میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں غزہ کے اندر شہید ہونے والے لوگوں کا ذکر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینکا گاندھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق آواز اٹھاتی رہی ہیں اور غزہ پر حملوں کے حوالے سے مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں اور آتش بازی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف غزہ میں کھنڈرات اور دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے لکھا کہ ایک طرف ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور دوسری طرف غزہ کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، دنیا کے نام نہاد لیڈر خاموشی سے اس مظالم کو دیکھ رہے ہیں۔

صہیونی بمباری میں عالم اسلام کی اہم مذہبی شخصیت شیخ یوسف سلامہ شہید

پرینکا گاندھی نے ایکس پر ویڈیو کے ساتھ لکھا ’آئیے ہم غزہ میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں جو اپنی زندگی، وقار اور آزادی کے حق پر انتہائی غیر منصفانہ اور غیر انسانی حملے کا سامنا کر رہے ہیں‘۔

Related Posts