پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا نے فلسطین میں بچوں کی خاطر ”دیرپا جنگ بندی“ کا مطالبہ کردیا، انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر پریانکاچوپڑا نے ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ بندی پر زور دیا۔ کیونکہ ہزاروں بچے اور نابالغ اسرائیلی بمباری کے دوران ملبے تلے دب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

اصل پوسٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی یونیسیف جو دنیا بھر میں بچوں کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے نے شیئر کی تھی۔

بھارتی اداکارہ کی پوسٹ کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھا، جس کا عنوان تھا کہ ”بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے“۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن کا ایک حصہ جو اصل میں یونیسیف کی جانب سے 2 دسمبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا، اس میں لکھا تھا ”آج، غزہ کی پٹی ایک بار پھر بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ بن چکی ہے۔ سات دن کی مہلت کے بعد۔ خوفناک تشدد، لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مزید بچے یقینی طور لقمہ اجل بن جائیں گے، 48 دنوں کی مسلسل بمباری میں مبینہ طور پر 5,300 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے گئے تھے“۔

نواز شریف پر تنقید، بشریٰ انصاری نے ویڈیو بیان جاری کردیا

پریانکا چوپڑا کا کیپشن میں کہنا تھا کہ ”ہم دونوں فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کے مطابق بچوں کی حفاظت اور مدد کی جائے، فلسطین اور اسرائیل کی ریاست میں تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں“۔

Related Posts