پریانکاچوپڑابے ڈھنگالباس پہننے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں، مداحوں نے مذاق اڑانا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانکاچوپڑابے ڈھنگالباس پہننے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں، مداحوں نے مذاق اڑانا شروع کردیا
پریانکاچوپڑابے ڈھنگالباس پہننے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں، مداحوں نے مذاق اڑانا شروع کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ پریانکا چوپڑا فیشن کیلئے بے ڈھنگا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں، مداحوں نے مذاق اڑانے کیلئے میمز بنانا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوستانہ، انداز اور ڈان ٹو جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں سبز رنگ کا فٹ بال جیسا لباس پہن کر تصاویر کھنچوائیں جس  پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لباس پر تنقید کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاصارفین نے میمز بھی بنائیں۔ سوشل مڈیا صارفین کے مطابق پریانکا چوپڑا بوریا بستر باندھ کر کہیں نکلنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبھی انہوں نے ایسا لباس پہنا۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو گیند اورپفر مچھلی سے مشابہ قرار دیا۔ سب سے زیادہ ویرات کوہلی اور پریانکا والی میم وائرل ہوئی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پریانکا کو گیند سمجھ کر کیچ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 21 سال پْرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تصویر میں پریانکا چوپڑا کافی دْبلی پتلی نظر آئیں، جبکہ اْنہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب کیا ہوا تھا۔شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا بہت خوبصورت نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے 21سال پرانی تصویر شیئر کردی، مداحوں کی تعریف

Related Posts