ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور شوہر گلوکار نک جونس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے والدین بننے کا اعلان کردیا ہے۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’’ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے سروگیٹ کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ہم احترام کے ساتھ اس خاص وقت کے دوران رازداری کی درخواست کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے تاہم انہوں نے اپنے بچے کی جنس کے حوالے سے نہیں بتایا۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم گزشتہ 2 سالوں کے دوران کئی مرتبہ پریانکا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔مگر وہ جھوٹ ثابت ہوئیں۔
مزید پڑھیں:گلوکار نک جونس اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل