نجی اسکولز نے سرکاری فیصلہ مسترد کردیا، تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجی اسکولز نے سرکاری فیصلہ مسترد کردیا، تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان
نجی اسکولز نے سرکاری فیصلہ مسترد کردیا، تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ستمبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جسے مسترد کرتے ہوئے نجی اسکولز نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کےدوران اعلان کیا کہ اسکولز کم و بیش 8 مہینے سے مسلسل بند ہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں کیونکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔

نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کے دوران ہم نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس کے زوال کے بعد لاک ڈاؤن کی کوئی گنجائش نہیں، تاہم حکومت نے اسکولز مسلسل بند رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا جو ہمیں منظور نہیں ہے۔

صدرِ ایسوسی ایشن نے کہا کہایک طرف مدارس کھولے جا رہے ہیں تو دوسری جانب اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں۔  وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی اسکولز کی تجاویز پر کان نہیں دھرتے، اگر تعلیمی اداروں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو ملین مارچ کا آپشن استعمال کرنا ہماری مجبوری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا تاہم اگر نااہل حکومت نے تعلیمی عمل میں مداخلت کی تو ہم تحریک چلائیں گے جس کے نتیجے میں حکومت بھی گر سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے تعلیمی ادارے ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے تاہم اساتذہ اور طلباء کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق11 روز قبل  وفاقی وزیرِ تعلیم  شفقت محمود نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات نہ بڑھے اور دوبارہ لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال پیدا نہ ہوئی تو 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے باضابطہ طور پر کھول دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

Related Posts