برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا
برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیا

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی شاہی محل کی جانب سے بتایا گیا کہ  شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آغا خان کی دعوت پر آغا خان سینٹر میں ہونے والے خصوصی ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

شاہی محل نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر برطانوی شہزادہ اہلیہ سمیت پاکستان آئیں گے۔

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

Related Posts