لندن:برطانوی شہزادہ ہیری اور ولیم اپنی آنجہانی والدہ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کی نقاب کشائی کیلئے باہمی اختلافات بھول کر اکٹھے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈیانا کو ویلز کی شہزادی کہا جاتا تھا جن کے بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کے 60ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر باہمی اختلافات بھلا کر اکٹھے ہوئے۔
یکم جولائی کے روز شہزادہ ہیری اور ولیم نے باہمی اختلافات بھلا کر اپنی والدہ کے 60ویں یومِ پیدائش کو مل کر منایا اور ان کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی۔ قبل ازیں بھی دونوں شہزادے باہمی رابطے میں تھے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں شہزادے کنگسٹن پیلس میں والدہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے اور لیڈی ڈیانا کے اعزاز میں بنائے گئے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی اور بعد ازاں تقریب سے خطاب بھی کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نے ٹیکسٹ پیغامات میں مختصر جملوں کا تبادلہ کیا تھا۔ ان کی والدہ کا کانسی سے بنا ہوا مجسمہ لیڈی ڈیانا کو ظاہر کرتا ہے جنہیں 1997 کے کار ایکسیڈنٹ کے دوران قتل کیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں دونوں شہزادوں نے کہا کہ ہم اپنی ماں لیڈی ڈیانا کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی محبت، قوت اور کردار یاد کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں نیکی پھیلانے اور بے شمار زندگیوں کی تبدیلی کا سبب بنیں۔
مشترکہ بیان میں شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نے کہا کہ ہر روز ہم یہ تمنا کرتے ہیں کہ کاش ہماری والدہ لیڈی ڈیانا ہمارے ساتھ ہوتیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ مجسمہ ہمیشہ ان کی زندگی اور روایات کی یادگار بنا رہے گا۔
اپنی والدہ کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک سنکن گارڈن میں شہزادہ ولیم اور ہیری لیڈی ڈیانا کے بھائی چارلز اسپنسر اور بہنوں سارا مکورکوڈیل اور جین فیلوورز کے ہمراہ ایک چھوٹی سی تقریب کا حصہ بنے۔
جب لیڈی ڈیانا کو 1997 میں قتل کیا گیا تھا، شہزادہ ولیم کی عمر 15 سال جبکہ ہیری کی عمر 12 سال تھی۔ فوٹو گرافرز ان کا تعاقب کر رہے تھے اور لیڈی ڈیانا ان سے بچنا چاہتی تھیں، تاہم اسی دوران برطانوی شہزادی جان کی بازی ہار گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کو اب کوئی دھمکا نہیں سکتا،وہ وقت گزر چکا، چینی صدر