پرائم ویڈیو کی نئی پیشکش ضدی گرلز، کالج لائف پر جراتمندانہ کہانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Video releases trailer of Ziddi Girls: A bold take on college life

پرائم ویڈیو نے اپنی نئی ویب سیریز “ضدی گرلز” کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا ہے، جو پانچ ایسی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک گرلز کالج میں داخلہ لیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ یہاں انہیں ہر کام کرنے کی آزادی حاصل ہوگی۔

پرائم ویڈیو انڈیا کے مطابق، “ضدی گرلز” دہلی کے میٹیلڈا ہاؤس نامی آل گرلز کالج میں پہلی بار داخل ہونے والی پانچ لڑکیوں اور ان کی نئی پرنسپل کی کہانی ہے، جو اپنی اصلاحات کے ذریعے کالج میں بغاوت کو جنم دیتی ہے۔

پرائم ویڈیو نے پیر کے روز “ضدی گرلز” کا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا، جسے اب تک تقریباً 40 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور 800 سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

پرائم ویڈیو انڈیا کا کہنا ہے کہ”ان لڑکیوں کو ان کی ہٹ دھرمی اور آزادی پسندی کے باعث ضدی کہا جاتا ہے، اور وہ اپنی آزادی، خیالات اور خوابوں پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں۔”

پرائم ویڈیو انڈیا کے مطابق یہ سیریز خواتین کی مضبوط دوستی، متصادم نظریات اور اپنی شناخت کی تلاش جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے تاہم ٹریلر میں کہانی کچھ اور ہی نظر آتی ہے، جہاں “ضدی گرلز” غیر سنجیدہ ماحول میں الجھی دکھائی دیتی ہیں اور ان حالات کو اپنانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔

 

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جب کالج میں ایک نئی پرنسپل آتی ہیں اور لڑکیوں کے غیر سنجیدہ رویے پر پابندی لگانے کی کوشش کرتی ہیں، تو وہ اس کے خلاف بغاوت کر دیتی ہیں اور اسے اپنی آزادی کی جنگ قرار دیتی ہیں تاہم پرنسپل کا مؤقف ہے کہ کالج کو ایک پروفیشنل اور تعلیمی ادارہ بنائے رکھنا ضروری ہے۔

ضدی گرلز ایک ایسی سیریز معلوم ہوتی ہے جو کالج کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو ایک بہادرانہ اور نیا رخ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم آیا یہ کہانی واقعی خواتین کی خودمختاری اور آزادی کی نمائندگی کرتی ہے یا محض تنازع پیدا کرنے کے لیے پیش کی جا رہی ہے، اس کا فیصلہ ناظرین کریں گے۔

Related Posts