لاہور: مسلح افواج کے سروسز چیفس سے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے بھی ٹیلیفون پر بات کی۔
وزیر اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور تینوں سروسز چیفس کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے ان بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم اپنی سرحدوں پر موجود محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔