پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے فوکل پرسن احمد جواد نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے سے احمد جواد نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتھ بڑے دھوکے ہوئے، میں کسی دھوکے کا حصہ دار نہیں بنوں گا۔

5 اگست 2022 کو وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو اپنا فوکل پرسن مقرر کیا۔ اپنی تقرری کے فوراََ بعد احمد جواد نے شکریہ ادا کرنے کیلئے ٹوئٹر پر جھوٹ کیخلاف جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم، سینئر صحافی ارشد شریف کے جنازے کے فوری بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی پروفائل بینر کی تصویر کو مقتول صحافی کی تصویر سے بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج بعد نماز جمعہ لاہور سے شروع ہوگا

احمد جواد نے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ ملک میں سچ کو کفن پہنانے کیلیے کمیشن بنائے جاتے ہیں، ایک اور سچ کو کفن پہنانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم صاحب، حکمران کے طور پر روز قیامت آپ کوجواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال کے بعد بھی ہم غلام ہیں اور غلاموں کی عزت نہیں ہوتی، میں قوم سے اپیل کروں گا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہوں، ملک کو حقیقی آزادی چاہیے، فیصلہ کرنا ہوگا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

احمد جواد نے کہا کہ فیصلے کی گھڑی آگئی ہے، عوام اور خاص طور پر نوجوان ضمیر کی آواز سنیں، وزیراعظم شہباز شریف کو اب نئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہیے۔

Related Posts