اسلام آباد: وزیراعظم شہباز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف نے وکی پیڈیا کو ملک میں فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Prime Minister @CMShehbaz has directed that the Wikipedia website be restored with immediate effect. The Prime Minister has also constituted a Cabinet Committee on matters related to Wikipedia and other online content. pic.twitter.com/fgMj5sqTun
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 6, 2023
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے وکی پیڈیا اور دیگر آن لائن مواد کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی جس کی صدارت وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق کریں گے۔ امین الحق کی زیر سربراہی پانچ رکنی کمیٹی میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر قانون، وزیر مواصلات اور وزیر کامرس شامل ہیں۔
ایلون مسک کا تخلیق کاروں کیلئے معاوضے کا اعلان
وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں مزید بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم نے 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وکی پیڈیا بحال کرنےکی ہدایت کی، کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔