وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد وزارت توانائی نے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت توانائی نے کہا کہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈ مینجمنٹ ہوگی جب کہ افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم دیدیا

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔

Related Posts