وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات میں جرمنی سے آئے پاکستانی نژاد سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی وزیر اعظم کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں انہیں پاکستانی نژاد جرمن سیاحوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif spoke to German tourists during his trip to Swat. Prime Minister has assured stranded individuals will be provided all amenities on priority basis. #HelpThemRise pic.twitter.com/XajPKbTGGq
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 31, 2022
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سیاحوں نے وزیر اعظم سے پہلے اردو میں بات کی اور شہباز شریف کو بتایا کہ وہ جرمنی سے سوات دیکھنے آئے ہیں۔
بعد ازاں سیاحوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کا اصل تعلق پنجاب کے علاقے ساہیوال سے ہیں، تاہم وہ جرمنی میں مقیم ہیں، جس پر وزیر اعظم نے ان سے دریافت کیا کہ انہیں جرمن زبان آتی ہے؟
I’m the man behind him. Not understanding a word but still smiling like an idiot ???? https://t.co/vOQezDwgst
— Arina (@bringmeechaii) August 31, 2022
شہباز شریف کی جانب سے پوچھے جانے کے بعد ایک سیاح لڑکی نے ان سے جرمن زبان میں مختصر بات کی اور وزیر اعظم نے بھی ان سے جرمنی میں ہی بات کی۔
What a man this shehbaz sharif is…????. the guy spoke a bit of sindhi that day, speaks Arabic, urdu, punjabi, English, now we can see him speaking German. https://t.co/fs78rKH0SU
— Sayyed Ijlal Haidar (@ijlalsaayed_had) August 31, 2022
ان کی جانب سے جرمنی میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے۔
کئی لوگوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کو اردو، پنجابی، سندھی اور عربی کے علاوہ جرمن زبان بھی آتی ہے۔
بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کو چینی اور جاپانی زبان بھی آتی ہے جب کہ وہ ترک زبان سے بھی بخوبی واقف ہیں۔
With that thumbs up gesture he looks like that brown uncle who gives everyone career advice at the dinners https://t.co/XtdR1kYygc
— Professor Bis????uits (@Decaffitated) August 31, 2022
کچھ مداحوں نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں وزیر اعظم کی جانب سے جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کا ایک لفظ بھی سمجھ میں نہیں آیا مگر انہیں ہنسی ضرور آئی۔
ْ
Me trying to talk to Germans after doing basic A2 German course???? https://t.co/ecH52C8Sm8
— Hammad (@nobodyh0000) August 31, 2022