انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی پر ہی وزیراعظم کوئٹہ جائیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ensure uninterrupted water supply to city:Nasir Shah

کراچی:سندھ کے وزیروزیر اطلاعات وبلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سانحہ مچھ کے ورثا کے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں، شہدا کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر کوئٹہ جائیں اور لواحقین سے ملاقات کریں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی پر ہی وزیراعظم کوئٹہ جائیں۔

وفاقی وزرء ا اور ترجمان رات کو ٹی وی پر کہہ رہے تھے وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد سے ہمدردی کے لیے کراچی نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک، افلاس، بے روزگاری اور دہشت گردی کے نشانے پر ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟قوم نے تاریخ میں ایسی سفاک اور بے رحم حکومت نہیں دیکھی۔

Related Posts