اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے، وزیراعظم نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید، عمران اسماعیل و دیگر اہم رہنماء شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُن کا قافلہ ظفر علی خان کے قریب پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں:لانگ مارچ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔