وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی وی میں وزارتِ اطلاعات کی مداخلت ختم کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی وی میں وزارتِ اطلاعات کی مداخلت ختم کردی
وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی وی میں وزارتِ اطلاعات کی مداخلت ختم کردی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں وزارتِ اطلاعات کی مداخلت مکمل طور پر ختم کردی جائے جبکہ فیصلوں کا اختیار پی ٹی وی بورڈ کو دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور شالیمار براڈ کاسٹنگ کے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان اداروں سے وزارتِ اطلاعات کے اختیارات محدود کردئیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ وزارتِ اطلاعات پی ٹی وی کے فیصلوں پر نظر ثانی نہیں کرسکے گی، نہ ہی پی ٹی وی کے انتظامی و مالی معاملات پر اثر انداز ہوسکے گی۔

اس اہم اجلاس میں  پی ٹی وی اور شالیمار بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ضم کرنے کا فیصلہ ہوا جس کے ساتھ ساتھ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ترتیب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے فیصلوں کے بعد وزارتِ اطلاعات کی  پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان سے اجارہ داری ختم ہوجائے گی جس کے بعد وزارتِ اطلاعات صرف پالیسی اور ایڈیٹوریل گائیڈ لائن دے سکے گا۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی یا چیئرمین ٹی وی بورڈ کے فیصلوں پر کوئی اجلاس نہیں بلا سکیں گے جس سے بورڈ فیصلوں کا ٹیلی ویژن پر براہِ راست اطلاق ممکن ہوسکے گا۔ 

یاد رہے کہ 7 روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔

دور ان سماعت جج راجہ جواد عباس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرانے دھرنا کیسز نمٹنے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف ججز میں اور شارخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں۔

  مزید پڑھیں: پی ٹی وی حملہ کیس،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

Related Posts