وزیراعظم شہباز شریف نے 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں شرکاء ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کے متعلق اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جاپان کے دورے کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے، بلاول بھٹو

افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے، افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے۔

ایچ ای سی ترمیمی بل، اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، قومی سپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Related Posts