وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کورونا صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ شرح اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے سب کو ذمہ داری سے ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکٹریز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ماسک پہننے کو پابندی سے یقینی بنایا جائے، عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں، شادیوں اور نجی محافل میں بھی ایس او پیز پر عمل کروایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری قوم سے اپیل ہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عوام ایس او پیز پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔
ملک میں کرونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا سے متعلقہ ہدایات اور SOPs پر عمل کریں۔ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں کرونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29, 2022