کراچی: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ایئرفورس کے فیصل ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کے دیگر صوبائی وزراء نے اُن کا استقبال کیا۔
شہباز شریف کے ہمراہ ہ شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی کراچی پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف مزار قائد پر حاضری کے لیے پہنچے گئے ہیں جہاں اتحادی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے 3 روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ