عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا شخص ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

   وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکارآدمی ہے، عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بنایا گیا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول کے دورہ بھارت پر تنقید بلا جواز، عمران خان جھوٹے ہیں، طاہر اشرفی

وزیراعظم نے کہا نیوزی لینڈ سمیت دیگرممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلارہے ہیں جس میں تجارت، تعلیم، ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پرغورہوگا۔

Related Posts