وزیراعظم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پیسے بھجوانے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں کے شکر گزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد
وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ رقم جمع کرانے کا ریکارڈ قائم

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے، رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی اس رقم سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

Related Posts