وزیر اعظم شہباز نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 5 بیٹیوں، ایک بیٹا، بیوی اور ماں سمیت خاندان کے 8 افراد تباہ کن سیلاب میں کھو دینے والے مقامی شہری نو شیر خان اور ان کی واحد زندہ بچ جانے والی پندرہ سالہ بیٹی سحر سے ملاقات کی اور سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہر شخص افسردہ نظر آیا۔
وزیر اعظم دونوں باپ بیٹی کو دیر تک تسلی دیتے رہے، وزیراعظم سے بات چیت کے دوران دونوں باپ بیٹی آبدیدہ ہوگئے، اس موقع پر وزیر اعظم کے چہرے پر بھی افسردگی کے تاثرات نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
افغانستان میں مسجد میں دھماکا، طالبان حامی معروف خطیب جاں بحق
نو شیر خان سیلاب کے روز گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے تھے جبکہ ان کی 15 سالہ بیٹی نے بھاگ کر جان بچائی تھی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی گلگت بلتستان کے ضلع غذرمیں گاؤں بوبرمیں سیلاب متاثرین سے ملاقات۔سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔
متاثرین کی آبادکاری میں بھرپورتعاون کرنے کےعزم کا اعادہ۔سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم pic.twitter.com/kjZ25efCoa— PML(N) (@pmln_org) September 2, 2022