اسلام آ باد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عظیم باکسر محمد علی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ باکسر محمد علی عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ذہین اور بہادر انسان تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ مصائب و آلام کے دور میں بھی باکسر محمد علی نے اپنے عقائد کی آبیاری کی، باکسر محمد علی نے بطور کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بہترین ایام اور پرکشش آمدن کو قربان کیا۔
میری نگاہ میں وہ عظیم ترین کھلاڑی تھا، محض اس لئے نہیں کہ وہ قابل، ذہین اور نڈر تھا بلکہ اس لئے کہ اس کے اعتقادات مادی حصار سے آزاد ہوگئے اور وہ ایمان کی حد تک اس حقیقت کو پا گیا کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کا وجود ایک مقصدِ عظیم سے جڑا ہوا ہے۔https://t.co/fP9uNreA3d
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 21, 2020