اسلام آباد:وزیرِاعظم عمران خان آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے،وزیرِاعظم داسو ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔
داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگا واٹ کی فراہمی شروع کر دے گا جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔
عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے منطق اور معیشت پر بوجھ ڈالنے والے منصوبوں اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر پیسہ خراب کرنے کی بجائے معیاری مستقبل کے لئے قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم داسو ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے. داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگا واٹ کی فراہمی شروع کر دے گا. جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی.
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 18, 2021
جب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں آنے والی نسلوں کی فکر ہے تو وہ صرف جملہ نہیں انکا ایمان تھا اسی مقصد کیلئے انہوں نے نہ صرف معاشی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر مشکل ترین جنگ لڑی بلکہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے رہنے کیلئے بہترین بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ بھی شروع کیا۔
مزید پڑھیں:ٹیکسوں کا طوفان، حکومت کی ناکامی کا بوجھ غریب کیوں اٹھائے؟، بلاول بھٹو