وزیر اعظم عمران خان آج جہلم میں ثقافتی ورثے کا افتتاح کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister will address a meeting in Punjab tomorrow

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج نندنہ قلعہ کے قریب ضلع جہلم کے تاریخی البیرونی مقام پر ثقافتی ورثے کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کے سیاحت کے فروغ کے ویژن اور قومی ٹورزم منصوبے کے تحت ملک بھر میں تاریخی اور قومی ورثہ کے حوالے سے اہم مقامات کو سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کے لیے اجاگر کیا جا رہا ہے۔

ان ہی مقامات میں سے ایک نندنہ قلعہ، ضلع جہلم ہے جس کو معروف مسلمان سائنسدان ابو ریحان البیرونی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں البیرونی نے قیام کیا تھا اور کرہ ارض کی پیمائش کے لیے تجربات کیے تھے۔

نندنہ قلعہ کے قرب میں چھ اور اہم تاریخی اور قومی ورثہ کے اعتبار سے اہم مقامات ہیں جن میں نندنہ مندر، کتاس مندر، کھیوڑہ کی نمک کانیں، ملوٹ قلعہ، ملوٹ مندر اور تخت بابری شامل ہیں، یہ مقامات ثقافتی ورثے کا حصہ بن جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے وژن کے تحت ملک بھر میں ایسے مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جس سے تاریخ اور قومی ورثہ اجاگر کیا جا سکے۔ ان مقامات پر سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو معاشی فوائد بھی حاصل ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال کے دوران 4ہزار748 ارب روپے بچائے

وزیراعظم عمران خان ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک اور سالٹ رینج نیشنل پارک کا آغاز بھی کریں گے، یہ دو نئے نیشنل پارکس چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں شامل ہیں۔ چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں ان نیشنل پارکس کے علاوہ خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک، نمل ویٹ لینڈ اور چشمہ ویٹ لینڈ نیچر ریزروز شامل ہیں۔

وزیراعظم کو سالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی،وزیر اعظم دورے کے دوران زیتون کا پودا بھی لگائیں گے۔

Related Posts