اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نایاب برفانی چیتوں کی ویڈیوز اپنے ٹویٹر پر شیئرکردیں۔
Rare footage of the shy snow leopard in Khaplu, GB pic.twitter.com/M8OZEwKs1C
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2021
وزیراعظم کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ویڈیوگلگت بلتستان میں خپلو کے مقام کی ہے جہاں موجود ایک برفانی چیتا پہاڑ کے نیچے کھڑا دھاڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔
Have been sent more videos of snow leopards taken this year. MashaAllah the numbers are increasing due to my government’s strict policy of protecting them in their natural habitat. pic.twitter.com/0OLSxgQACI
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اسی وقت ایک اورویڈیوٹویٹرپرشیئرکی جس میں 4 برفانی چیتے ایک ساتھ ٹہلتے ہوئے نظرآرہے۔
وزیراعظم عمران خان ویڈیوزشیئرکرکے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ماشاء اللہ حکومت کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے نایاب برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔