اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور سیکورٹی امور پر مشاورت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آج وزیراعظم عمران خان سے پی ایم ہاوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک میں جاری صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔پرویز خٹک، اسدعمر، فوادچوہدری، شیخ رشید ،حماداظہر، فرخ حبیب، شوکت ترین اوربابراعوان کے علاوہ حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔
مزید پڑھیں:عدم اعتماد، استعفے یا کوئی نیا سرپرائز، پوری قوم کو آج عمران خان کے فیصلے کا انتظار