اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پرانے نظام سے مستفید ہونیوالے فاٹا میں اصلاحات کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں،فاٹا کے انضمام کا مقصد قبائلی عوام کو برابر کے حقوق دینا تھا، وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی کوششوں اور وزیراعظم عمران خان کی مانیٹرنگ سے ہم نے فاٹا کے حوالے سے اپنے زیادہ تراہداف قبل ازوقت حاصل کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا این ایف سی ایوارڈ سے تین فیصد قبائلی اضلاع کو دیا جائیگا امید ہے سندھ حکومت اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نتے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کو خصوصی اہمیت دی،قبائلی عوام کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،وزیراعظم عمران خان کا قبائلی عوام سے قلبی تعلق ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ فاٹا کے انضمام کا مقصد قبائلی عوام کو برابر کے حقوق دینا تھا،قبائلی اضلاع میں انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل شروع کیا گیا،قبائلی عوام کو انصاف کی فراہمی کے نظام کو آسان بنا دیا گیا ہے،لیویز کا پولیس میں انضمام بھی اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیویز اور خاصہ دار فورس کے 28ہزار اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا،فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کر کے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار کو بڑھایا گیا۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ترقی کیلئے 10سال تک سالانہ 100ارب روپے دیئے جائینگے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے تین فیصد قبائلی اضلاع کو دیا جائیگا،امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ مستحق افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا۔قبائلی اضلاع میں تعلیمی شعبے کی ترقی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ وسائل سے محروم طلباء کو تعلیم کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے گئے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ فریقین کی مشاورت سے قبائلی اضلاع میں مائننگ ایکٹ کا نفاذ کیا گیا ہے،قبائلی عوام کو قومی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل ہوئی،علاقے میں بلدیاتی نظام سے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ قبائلی اضلاع کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے،پرانے نظام سے مستفید ہونیوالے اصلاحات کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام میں مقامی افراد اور پاک فوج کا اہم کردار ہے۔