اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ کراچی کیلئے سندھ حکومت کو براہ راست پیسے نہیں دے سکتے،کچھ منصوبے ایک سال اور کچھ دو سالوں میں مکمل ہونگے،تمام منصوبے 3 سال میں مکمل ہو جائیں گے، فاقی حکومت کراچی پیکج میں 611 ارب روپے کا حصہ ڈالے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اسے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،محاذ آرائی سے صوبے اور کراچی کی ترقی کو متاثر نہیں ہونا چاہیے،مسلم لیگ (ن)کے ترجمان کوئی موقع جانے نہیں دیتے جس پر سیاست نا کریں۔
سندھ اور کراچی کے لوگوں کے لیے ہم سے جو بن پڑا کریں گے،مسلم لیگ (ن)اندر بھیکی بلی بن جاتے ہیں اور باہر آ کر شیر بنا جاتے ہیں،شاہد خاقان عباسی اپنے بارے سوالات کا جواب دیں،جنھوں نے اپنے اکاؤنٹس پلس کیے ہیں عوام نے ان کو مائنس کر دیا ہے، اپوزیشن چاہتی ہے نیب بند کر دیا جائے،ہم اپوزیشن کو کوئی این آر او نہیں دیں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتے،قانونی تقاضوں کو پورا کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے ترجمان کوئی موقع جانے نہیں دیتے جس پر سیاست نا کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے ترجمان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بنا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اندر بھیکی بلی بن جاتے ہیں اور باہر آ کر شیر بنا جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی سوالات کا جواب دیں جنھوں نے اپنے اکاؤنٹس پلس کیے ہیں عوام نے ان کو مائنس کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نیک نیتی سے کراچی پیکج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پیکج پر کنفیوژن پیدا کی۔انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ جو پیسہ دیں وہ کراچی میں لگے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو براہ راست پیسے نہیں دے سکتے،کچھ منصوبے ایک سال اور کچھ دو سالوں میں مکمل ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی پیکج کے لیے وفاقی حکومت 6.11 بلین روپے دے گی۔انہوں نے کہاکہ ان کی عوام کو گمراہ کرنے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو رہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی کے مسائل کنٹرول سے باہر ہوگئے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ صوبائی حکومت قرض لے چکی ہے لیکن کراچی میں کوئی عمل درآمد نظرنہیں آرہا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی تجارتی اور معاشی حب ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے مالیاتی پیکج دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیسے صوبائی حکومت کو نہیں دے سکتے تھے کیونکہ ان پر اعتبار نہیں ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ پیسے کراچی کے عوام پر خرچ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے تمام منصوبے 3 سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کے فور پر چھیالیس ارب خرچ ہوں گے۔