وزیراعظم شہباز شریف نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج کے فیصلے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزارت خارجہ اور ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کا معاملہ زیر غور آیا جس میں وزیراعظم نے مبارکباد پیش کی۔
منعقدہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزیراعظم کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا سے خوردنی تیل منگوانے پر بھی وزیرِ صنعت اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا سے خورنی تیل منگوانے پر وزارتِ صنعت اور وزارتِ خارجہ کے حکام نے اہم کردار ادا کیا۔