وزیر اعظم کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Unique teachings of Holy Prophet (PBUH) are beacon for human beings: PM Imran

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم نے اہم قدم اٹھا لیا، انھوں نے صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم نے اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے، اب تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے صوبوں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں، بہ صورت دیگر سخت ایکشن لیں۔ذرائع وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتو کو بھی پیغام پہنچادیا گیا ہے۔

Related Posts