وزیراعظم بورس جانسن عہدے سے مستعفیٰ، اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ پہلا امیدوار سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم بورس جانسن عہدے سے مستعفیٰ، اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ پہلا امیدوار سامنے آگیا
وزیراعظم بورس جانسن عہدے سے مستعفیٰ، اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ پہلا امیدوار سامنے آگیا

لندن: گزشتہ روز وزیراعظم بورس جانسن نے 57 ممبران کے استعفوں اور مسلسل سیاسی دباؤ کے باعث وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب وزیراعظم کے عہدے کیلئے پہلا امیدوار سامنے آگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر کنزرویٹو رہنما ٹام ٹوگینڈہٹ نے وزیراعظم کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج اور پارلیمنٹ میں خدمات سر انجام دینے کے بعد اب وزیراعظم بن کر خدمت کروں گا۔

واضح رہے کہ بورس جانسن  وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے بھی مستعفی ہوگئے، تاہم وہ نئے قائد کے انتخاب تک اپنے عہدے پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں:

بھارتی اداکار راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنادی گئی

معلوم رہے کہ پہلے تو برطانوی وزیراعظم نے صورتحال کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور مستعفی ہونے سے منع کردیا، بعدازاں صورت حال اپنے خلاف ہوتی دیکھ کر بورس جانسن نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ بورس جانسن کا مذکورہ سکینڈل اس وقت سامنے آیا تھا جب ان کی جانب سے کرس پنچر کو بطور پارٹی رکن تقرر کردیا گیا تھا، کرس پر جنسی ہراسگی کے سنگین الزامات تھے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے 59 اراکین اسمبلی مستعفی ہوگئے، بورس جونسن نے بطور لیڈر آف کنزرویٹو پارٹی استعفیٰ دے دیا۔

 

Related Posts