لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت 7 ستمبر کو طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔
پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب